شازیہ مری

یہ حکومت جھوٹی بے حس اور نالائق ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، کسان تڑپ رہا ہے تو عام پاکستانی کیسے خوش ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث وفاقی حکومت پر برس پڑیں۔ شازیہ مری نے وفاقی حکومت کو پالیسیوں کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جھوٹی، بے حس اور نالائق ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے بے روزگار کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری  کا مزید کہنا تھا کہ چند لوگ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، سوئی سدرن گیس سے 2600 ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں عدالتی فیصلے پر خوشی نہیں، دُکھ اور تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے