سیکیورٹی فورسز

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 27 دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے 23 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ درازندہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا گیا اور کلاچی میں آپریشن کے دوران تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں نے بعد میں خودکش حملہ کردیا، دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گرگئی جس سے متعدد اموات ہوئیں جبکہ اس دوران 23 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے