قومی سلامتی کمیٹی کا دہشتگردی کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں  دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس مٰں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اطلاعات، دفاع، خزانہ، خارجہ اور وزارت داخلہ کے وزرا شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر عسکری اور سویلین حکام بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں کمیٹی ممبران اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکا کو بریفنگ دی۔ ملکی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے