سرفراز بگٹی

پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست کرتی ہے۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کرتی ہے، بلوچستان کے عوام کو مکمل روڈ میپ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو گورننس اور دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں گورننس کے چیلنجز کو قبول کر کے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ ایجوکیشن سیکٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سکولوں کو فعال کریں گے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے صحت کے شعبے میں بہتری لائیں گے۔ ڈویژنل سطح پر سندھ جیسے ہسپتال قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ مل جل کر بلوچستان میں گورننس کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور پر کوئی کسی کو انصاف فراہم نہیں کرسکتا، آج کے بعد بلوچستان میں نوکریاں نہیں بیچی جائیں گی، میرٹ پر دیں گے۔ آج یا کل گوادر کی گلیوں سے پانی نکالنے پر کام شروع ہو گا، صوبے کے انفراسٹکچر کی ذمہ داری ہماری ہے، بلوچستان کے عوام کو مکمل روڈ میپ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے