ٹرین حادثہ

ڈہرکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقیاتی رپورٹ مکمل

گھوٹکی (پاک صحافت) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں گزشتہ روز ہونے والے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے، جس کے مطابق حادثہ اپ ٹریک کی دائیں پٹری کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے کے سبب پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ اپ ٹریک کی دائیں پٹری کا جوڑ ویلڈنگ سے جڑا ہوا تھا، جو ٹوٹا ہوا پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹری کا جوڑ ٹوٹنے سے ملت ایکپریس کی 12 مسافر کوچز ڈاؤن ٹریک پر گر گئیں۔ ڈاؤن ٹریک پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ملت ایکسپریس کی کوچز سے ٹکرا گئی۔ دوسری جانب حادثے کی شکار ٹرینوں کے انجنوں کے بلیک باکس کا ڈیٹا نکالا جا رہا ہے، بلیک باکس سے حاصل ہونے والی معلومات کو وفاقی انسپکٹرز آف ریلویز کی تحقیقات میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے اندوہناک ٹرین حادثے کے بعد 30 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہنے والا ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ٹرین آپریشن اپ ٹریک سے بھی بحال کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حادثے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، حادثے میں 100 سے زیادہ زخمیوں میں سے 50 سندھ اور پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے