نیر بخاری

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، پی پی رہنمائوں کی فلسطینی سفارتخانے آمد

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لئے پارٹی رہنماؤں کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانہ آمد ہوئی، جہاں نیر بخاری اور راجا پرویز اشرف کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پیپلزپارٹی  کی طرف سے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے فلسطینی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور تشدد کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو متحرک ہونا چاہیے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے دباؤ بڑھائیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران نیر بخاری نے  مزید کہا کہ فلسطینیوں پر جاری ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل تشویش ہے فلسطینیوں پر تشدد کو فوری روکا جائے۔ اس موقع پر  سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی فلسطین کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سفارتی رابطوں کے ذریعے فلسطین کے معاملے پر اجاگر کرتی رہے گی، پیپلزپارٹی فلسطین میں اسرائیل کے جاری ظلم کا معاملہ پارلیمان میں اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے