مراد علی شاہ

ہم تنقید سے نہیں ڈرتے، وہ ہوگی تو ہم اپنی اصلاح کریں گے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم تنقید سے نہیں ڈرتے، وہ ہوگی تو ہم اپنی اصلاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ گرفتار کیا گیا تو مراد علی شاہ جیل سے وزیراعلی بنے گا۔ تنقید سے نہیں ڈرتے، اس کے بغیر اپنی اصلاح کیسے کریں گے، صوبوں کو پی پی کو ووٹ دینے کے لیے قائل کریں گے۔ اگلی بار بلاول بھٹو زرداری عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنیں گے، اپنی دو چار سیٹیوں کے لیے ملک کی سالمیت سے نہیں کھیلیں گے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سندھ میں کسان کارڈ پہلے ہی بنا چکے ہیں، مزدور کارڈ بھی بناچکے، اسی لیے ووٹ ملے ہیں۔ تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھوک مٹاؤ پروگرام بھی پہلے ہی شروع کر چکے ہیں، پورے سندھ میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر تین صوبوں کے لوگوں کو بھی قائل کریں گے کہ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔ میں کراچی کے سینیٹ پیٹرک اور این ای ڈی سے پڑھا ہوا ہوں، ایوان میں دوسری طرف بیٹھے لوگوں سے کم کراچی کو نہیں جانتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے