وفاقی وزیر کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ڈیڈ لائن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری نے ہر قسم کی بجلی کی چوری کے خاتمے کے لیے 23 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اس ضمن میں وفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری کی جانب سے تمام ڈسکوز کے چیئرمین اور سی ای اوز کو بجلی کی چوری کے خاتمےکے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن کےاعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرِ بجلی نے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، انہوں نے بجلی کی چوری کے خلاف کی جانے والی کوششیں ناکافی قرار دے دیں۔ وفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بجلی چوری کے اصل نقصانات کے اعداد و شمار سے مطابقت نہیں رکھتا، تمام متعلقہ افسران بجلی چوری کے تمام ذرائع کا سراغ لگا کر سدبابِ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس ایز، ایکسیئنز، ایس ڈی اوز اور متعلقہ فیلڈ اسٹاف کو اپنے علاقوں میں چوری نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا ہو گا، تمام چیف ایگزیکٹیو آفیسرز ان سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کر کے وزارت میں جمع کرائیں گے۔

وفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری نے مزید کہا ہے کہ ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، عدم مطابقت یا متضاد شواہد پر محکمے کے اہلکاروں کے خلاف قانونی اور تادیبی کارروائیاں ہوں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی چوری میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینے کے لیے قوانین میں ترامیم کی جائیں گی، ملازمت سے برخاست کرنے میں رکاوٹ بننے والے قوانین میں ترامیم ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے