آصف زرداری

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، پی پی کی جانب سے  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی قیادت میں پارٹی ارکان آج سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی آصف زرداری سے 3 بجے بلاول ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے عہدے دار بھی ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب نے وزیراعلیٰ  پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف ابھی تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں  وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف ابھی تحریک عدم اعتماد پیش  نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اجلاس کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے اب انہوں نے مشاورت کے بعد ہدایت دی تو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے