کامران ٹیسوری

ہندو برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار لائقِ تحسین ہے، کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہندو برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار لائقِ تحسین ہے۔ اُنہوں نے ہندو برادری کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ زراعت، صنعت اور طب کے شعبوں میں سندھ کی ہندو برادری کا کردار لائق تحسین ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور اُنہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھرپور آزادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے