شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کیجانب سے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے وفاق اور صوبوں میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازار لگائے جائیں اور قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ ان کا کہنا تھا اشیاء کی طلب، رسد اور قیمتوں میں گڑبڑ پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے