شہباز شریف

ہم نے کبھی نہیں کہا کہ میں حکومت میں آگیا تو انہیں رلاؤں گا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے تو کبھی نہیں کہا کہ ان کو گردن سے پکڑیں گے، رلائیں گے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ میں حکومت میں آگیا تو انہیں رلاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام 8 فروری کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے، نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور میں اس مہم کو آگے لیکر جائیں گے، 2017 میں نواز شریف کی شبانہ روز محنت سے پاکستان ترقی کر رہا تھا، نوازشریف دن رات بجلی کے اندھیرے ختم کر رہا تھا، نواز شریف نے 2013 میں کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ 2017 میں ڈنڈے اور بلے نے جوترقی کا سفر روکا اس کو دوبارہ شروع کریں گے، ثاقب نثار کے ذریعے حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج ملک مسائل میں نہ ہوتا، ملک کی ترقی کے خلاف ایک سازش ہوئی اور ہر چیز تہہ و بالا کردی گئی، معیشت تباہ کی گئی ،سفارتی تعلقات مجروح ہوئے مشکلات کے باوجود مایوس کو قریب نہ آنے دیں تو اللّٰہ دن بدل دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے