حماس نے دنیا کے سامنے اسرائیلی طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا، راجا ناصر عباس

(پاک صحافت) سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ حماس نے دنیا کے سامنے اسرائیلی طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ آزادی فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ آج دنیا میں اہل فلسطین سے بڑا مظلوم اور اسرائیل سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کچھ عرب ممالک نے شروع میں اہل فلسطین کی حمایت کی، اب اسرائیل جنگ ہار چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملایا ہے، شہدائے فلسطین کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینی تنظیم حماس نے دنیا کے سامنے اسرائیل کی طاقت کا بھانڈا پھوڑا ہے۔ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور لبنان کی حکومتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ ثابت ہوگیا امریکا دہشت گرد ریاست ہے، جو پاکستان کی کبھی دوست نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو آزادی فلسطین مارچ لاہور میں ہوگا۔ اسلام آباد سے آزادی کاروان کی صورت میں لاہور جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے