غزہ پر مسلم دنیا کا رویہ اور اقوام متحدہ کی بے کسی باعث تشویش ہے، ایچ آر سی پی

اسلام آباد (پاک صحافت) انسانی حقوق کمیشن پاکستان(ایچ آر سی پی) نے غزہ میں تسلسل سے جاری بمباری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں شہری آبادی کو ختم کرنے کا ارادہ ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ آرسی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ میں 4 ہزار سے زائد بچوں کو شہید کر چکا ہے اور وہ غزہ میں جان بوجھ کر اسپتالوں اور  پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایچ آر سی پی کے مطابق خوراک، پانی، ایندھن، دوائیوں کی سپلائی نا ممکن بنانا اسرائیل کا نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے، مغرب اور مسلم دنیا کا رویہ اور اقوام متحدہ کی بے کسی تشویش کا باعث ہیں۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مغرب اور مسلم دنیا کا رویہ آنے والے مہینوں میں دنیا کے منظر نامے کا تعین کرے گا۔ ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے ،عالمی برادری دیرپا امن کیلئے حکمت عملی تیار کرے ،خطےمیں انسانی حقوق کے دفاع کیلئے سرگرم افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے