شرجیل میمن

عدم اعتماد میں تاخیری حربوں کے اقدام تصادم، انارکی، تشدد اور خونریزی کی طرف لے جائیں گے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد میں تاخیری حربوں کے اقدام تصادم، انارکی، تشدد اور خونریزی کی طرف لے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن جاری بیان میں کہا کہ عمران نیازی عدم اعتماد کے ووٹ کے عمل میں تاخیر کے لیے آخری آپشن استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں  حکومتی تاخیری اقدام نقصان کا باعث ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اپوزیشن انارکی جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے اپنی سطح پر پوری کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاخیری حربوں کے اقدام تصادم، انارکی، تشدد اور خونریزی کی طرف لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے