الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں چوتھی بار توسیع کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد چوتھی بار توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں 2 گھنٹے کی توسیع کردی، جس کے بعد انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مقررہ وقت 9 بجے تک بڑھایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے ٹکٹ جمع کرانے کے مقررہ وقت میں ڈیڑھ گھنٹے کا اضافہ کردیا۔

اب آخری وقت ساڑھے 10 بجے رکھا گیا، جس میں ایک بار پھر آدھے گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے 11 بجے مقرر کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں 11 بجے تک کا اضافہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابی نشان 11 بجے الاٹ کرے گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت 7 بجے تک تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عبدالقادر پٹیل

پی ٹی آئی والے جیل پر حملہ کر کے عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے