شیری رحمان

ہم ماحولیاتی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، شیری رحمان

ڈیووس  (پاک صحافت)  وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے ہم ماحولیاتی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، اس کی ذمہ داری مشترکہ عالمی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتا ہوا عدم مساوات انتہائی حد تک نظر انداز کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا ذمہ دار امیروں کو ٹھہرایا جاتا ہے، جو جمہوریت کو تقویت پہنچانے والے اقدامات میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستان جیسے متنوع ملک میں پیچیدہ مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماحولیاتی بحران سے کمزور طبقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ تیل اور گیس پر انحصار بتدریج ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی نظام کا افغانستان اور یوکرین میں انسانی بحران پر ردعمل امتیازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے