رانا ثناءاللہ

اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی، رانا ثناء

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کا ایک مطالبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی تھا، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق طریقہ کار ٹی ایل پی کے سامنے رکھا ہے۔

تٖفیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔ اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے مل کر طریقہ کار طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین مذہب کی روک تھام کے لیے مشاورت سے ایک لائحہ عمل تک پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع رانا ثنا اللہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات پر کانگریس ارکان کو خط لکھنے والے ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بھی دیکھیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، حکومت ان کے معاملے پر خط بھی لکھے گی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال کی سزا دینا نا انصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے