مریم نواز

عمران خان کے براہ راست اسرائیل سے خاندانی تعلقات ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمرا ن خان پاکستان میں واحد شخص ہے جس کے براہ راست اسرائیل کے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی ربطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔  خیال رہے کہ صدر مریم نواز نے عمران خان کی زیک گولڈ اسمتھ کیلئے تعریفی ٹوئٹس اور دیگر تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کیمپئین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی  ہوں جھوٹ بولنے سے باز أجاو ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے اور تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے