انوار الحق کاکڑ

ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے، نگراں وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے، ہم مختصر مدتی اصلاحات کر سکتے ہیں، جن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔ انوار الحق کاکڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی آبادی کے تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت کی بنیادی آئینی ذمے داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے، آئینی طور پر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں کے لیے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے معاشی اور مالی معاملات چلا رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو آگے بڑھانا اہم ترجیح ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کونسل کے تحت زراعت، کان کنی اور معدنیات جیسے شعبے اہم ترجیح ہیں، ملک میں اسٹرکچرل اصلاحات کی بہت ضرورت ہے، ایف بی آر اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آئین کے تحت مردم شماری کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں ضروری ہیں، اُمید ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل مناسب وقت میں مکمل کر لے گا، پاکستان میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے