طلال چوہدری

کراچی کو لاہور پلس بنائیں گے، طلال چوہدری

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے لیکن یہاں سے کوڑا نہیں اٹھتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے کہوں گا کہ ووٹ اس کو دیں جس نے کام کیا ہے، کراچی کو لاہور پلس بنائیں گے، پنجاب میں وہ کارپٹ سڑکیں ہیں جو کراچی میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر کراچی آئے ہیں، ہمارا کراچی آنے کا مقصد پارٹی کو ری آرگنائز کرنا ہے، ہم یوتھ ونگ کو مضبوط کرنے آئے ہیں، حنا بٹ بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر کے حلقوں میں الیکشن لڑیں گے، لوگ ووٹ اچھی کارکردگی والوں کو دیں، گانے بجانے اور نعرے لگانے والوں کو نہیں۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف ن لیگ کے نہیں بلکہ پاکستان کے وزیراعظم بنے اور کام کیا، پنجاب میں ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ہے، ایک پارٹی سے مقابلہ تھا وہ 9 مئی کے کرتوتوں کا جواب دے رہی ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ جن لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس نہیں چھوڑا وہ پولنگ اسٹیشن کو کیسے چھوڑیں گے، وہ لیڈر پاکستان دشمنوں سے فنڈ اور مدد لیتا رہا ہے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور سائفر کا جواب تو دیں

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے