پاور ڈویژن غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اپنی ذمے داری کا احساس کرے، سینیٹر بہرہ مند تنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بجلی کے اجلاس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پاور ڈویژن حکام سے سوال کیا کہ آپ کے سیکریٹری پاور کہاں ہیں؟ پاورڈویژن غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے اپنی ذمے داری کا احساس کرے۔اجلاس میں پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ سیکریٹری پاور کو اہم کام تھا اس لیے نہیں آسکے، وزیراعظم کی زیرِ صدارت بجلی چوری روکنے کے لیے اہم اجلاس ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سی ای اوز بھی تشریف نہیں لائے، کمیٹی اجلاس میں چیئرمین نیپرا کو بلایا جائے، ہمیں ریلیف کے بارے میں اہم امور طے کرنے ہیں۔ اجلاس میں سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او کہاں ہیں؟۔ اس موقع پر سینیٹر بہرہ مند تنگی بولے کہ آج پورا ملک ایک بحران میں مبتلا ہے۔ ملک میں جو بحران ہے پاور سیکٹر کے لیڈرز کو خود یہاں موجود ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ چینلز پر بیٹھ کر کہا جاتا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہے، بجلی چوری اور ڈیفالٹ روکنے سے آئی ایم ایف نے تو منع نہیں کیا، یہاں پاور ڈویژن کو مکمل معلومات ہی نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ سیکریٹری پاور اور چیئرمین نیپرا کی عدم شرکت پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹیرف عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکا، نیپرا چیئرمین کیوں غیرسنجیدگی دکھا رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے