مولانا فضل الرحمن

ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے بلکہ مکمل تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے بلکہ مکمل تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے ایسا کیا تو یہ بدنیتی ہوگی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اچکزئی ناقابل اعتبار افرد ہیں جن سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے