چوہدری سرور

چوہدری سرور کا حکومت سے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ حکومت کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کو منسوخ کردے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک پرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے، کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والی مختلف اشیاء کی سگلنگ کو ختم کرنے کیلئے سخت ایکشن لیا جائے۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چند سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان کو صیح معنوں میں بلاتفریق سخت احتساب کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پاک صاف نہیں قرار دیا جانا چاہئیے۔ پاکستان کے 80 فیصد وسائل پر ایک محدود اشرافیہ قابض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے