محسن نقوی

محسن نقوی پنجاب کے نگران وزیراعلی مقرر

لاہور (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلی پنجاب مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلی کے تقرر کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ممبران اجلاس میں شریک ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے محسن نقوی کا نام فائنل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے نامزد محسن نقوی کو پنجاب کا نگران وزیراعلی مقرر کردیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجا ب سے حلف لینے کے لیے گورنر پنجاب کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے