مفتاح اسماعیل

عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ قوم کے ساتھ مذاق کرنے اور گری ہوئی حرکت کرنے پر عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے گری ہوئی حرکت کی ہے، ہم نے اپوزیشن میں بھی کہا تھا کہ ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف کو میں نے کہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، پاکستان ڈوب رہا ہے، میں شہبازشریف کے پاس گیا اور کہا کہ پہلے پٹرول مہنگا کرنا پڑے گا، عمران خان کے پی میں دس سال سے کیا کررہے ہیں، عمران خان نے جھوٹ بولنے کے علاوہ کیا کیا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، تحریک انصاف نے گری ہوئی حرکت کی، شوکت ترین اس ساری سازش کے ماسٹر مائنڈ ہیں، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، تیمور جھگڑا کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، احسن اقبال بھی مجھ سے ناخوش ہیں۔ اب شوکت ترین اس سازش کے ماسٹر مائند ہیں، میں نے کہا کہ ایک روپے بڑھاوں گا سیلزٹیکس نہیں لگاوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ 95 ارب روپے دیں گے، ہم 113 ارب روپے دے چکے ہیں، اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو یہ چھوڑ دو، واضح ہوگیا ہے پی ٹی آئی کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے