شاہ رخ خان

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی احرام پہنے ویڈیوز اور تصاویر وائرل

ممبئی  (پاک صحافت) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی احرام پہنے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر شاہ رخ خان کے  مداحوں کیجانب سے انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو اور تصاویر میں شاہ رخ خان کو احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے جو مسلمان عمرے اور حج کی ادائیگی کے دوران پہنتے ہیں۔ اس کےعلاوہ شاہ رخ خان نے کووڈ ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔البتہ اس حوالے سے خود شاہ رخ خان کی جان سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی سعودی عرب میں ہونے والی شوٹنگ مکمل کرلی ہے اور وہ اس حوالے سے سعودی وزارت ثقافت کی بہترین میزبانی کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے