انوار الحق کاکڑ

ہر شہری کو بجلی کا بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو بجلی کا بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل تو ہر صورت ادا کرنا ہوگا، بجلی کے بلز کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کچھ تجاویز دی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ جو معاہدے ہوئے وہ ہر صورت پورے کریں گے۔ ہم جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے، میں نے اپنے وزرا کو کرنے والے کاموں کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کام نہیں کرسکتے ان کا بتائیں کہ وہ کیوں نہیں کرسکتے۔ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، الیکشن ہوگا تو ہم چلے جائیں گے، نگران کابینہ پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے