پولیس

شمالی وزیرستان میں اے ایس آئی کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، 8 افراد زخمی

پشاور (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں اے ایس آئی کے گھر میں گھس کر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، ملزمان کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ میران شاہ کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں نامعلوم افراد نے خودکار ہتھیاروں سے اے ایس آئی کے گھر پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے 8 افرادزخمی ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی امین اللّٰہ اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ واقعے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ علاقہ پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے