پاک فوج

پاک فوج نے اپنا تین دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاک فوج نے اپنا تین دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کردیا ہے۔ سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات وصول کرنے کی غرض سے آرمی کے تحت عطیہ مراکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خیموں، بستروں، کمبلوں، پانی کے ٹینکوں اور ترپالوں کی اشد ضرورت ہے۔

پاک فوج کی جانب سے اپیل میں کہا گیا ہے راشن میں آٹے، گھی، چاول، دالوں، پتی اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، فرسٹ ایڈ کٹ اور ضروری ادویات جیسے ڈائریا، آنکھ، کان اور جلد کی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن کی ادویات بھی چاہئیں۔ پاک فوج اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ 137 سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے