معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے طیارے سے چھلانگ لگا دی

(پاک صحافت) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے دبئی کے صحرا اور سوئمنگ پول کے بعد طیارے سے چھلانگ لگا کر آسمان کی سیر بھی کرلی، سوشل میڈیا پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے اس مہم جوئی کے سفر کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’میں نے اپنے خوف کو گلے لگالیا، یہ خوفناک لیکن دلچسپ تھا‘۔

واضح رہے کہ اسکائی ڈائیونگ کی اس ویڈیو میں ٹک ٹاکر کے ہمراہ ایک خاتون انسٹرکٹر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے اس ایڈونچر کا تجربہ حاصل کرنے میں ان کی رہنمائی کی۔ خیال رہے کہ جنت مرزا اپنی بہنوں اور ٹک ٹاکر علشبہ انجم اور سحر کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے