خواجہ سعد رفیق

ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور ان کے رفقا کو طویل عرصہ تک نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ نے نیب کو مخالفین کیخلاف تلوار کی طرح استعمال کیا، عمران خان نے خود کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی جیل جانا چاہتے تھے ہم نے بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے