الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی 10 سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات پر مشاورت مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن میں دس سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات کے سلسلے میں مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد آئین و قانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔ ضابطہ اخلاق پر بھی پارٹیوں سے مشاورت کی جائے گی، ڈرافٹ سیاسی پارٹیوں کو مشاورت سے پہلے بھیجا جائے گا بعض سیاسی تجاویز پر قانون سازی کی ضرورت ہے اس پر الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان اور مسلم لیگ (ق) کے وفد کے ساتھ الیکشن کمیشن کے اجلاس ہوئے۔ صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے چوہدری رضوان، محمد قاسم، ضیا الرحمن اور چوہدری اظہر نے اجلاس میں شرکت کی۔

تحریک لبیک پاکستان کے وفد نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں گورنمنٹ نے یونین کونسلوں کی تعداد 50 سے 101 اور اس کے بعد 125 کردی یہ گورنمنٹ کی بدنیتی تھی جس کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوئے لہذا یہ اختیارات گورنمنٹ کے پاس نہیں ہونے چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے