مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، محمد نوازشامل تھے۔

اس کے علاوہ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے لیے 6 شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے، عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ریلیف دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، 8 ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے