کامران ٹیسوری

ہر اچھے کام میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے، کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمیں ماننا ہو گا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ ملا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماننا ہو گا کہ کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کو مینڈیٹ ملا ہے، ہر اچھے کام میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوئی پارٹی نہیں چاہتی کہ شہر میں کرائم ہو، میں خود چل کر وزیرِ اعلیٰ سندھ اور خالد مقبول کے پاس جاؤں گا، خوشی کی بات ہے کہ بلاول نے کہا کہ ہم کراچی کو اون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جا رہے ہیں، 50 ہزار لوگوں کے لیے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتظام کر رہے ہیں، حیدر آباد کے بعد میر پور خاص اور دیگراضلاع میں آئی ٹی پروگرام شروع کریں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائے گا، گورنر ہاؤس کے اکاؤنٹس کو سود سے پاک کیا جائے گا، یہاں 5 وقت نماز کی پابندی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں لوگوں کو آئی ٹی کی تعلیم دی جا رہی ہے، یہاں سے لوگوں کو راشن بھی دیا جا رہا ہے، گورنر ہاؤس کے باہر لوگوں کی مدد کے لیے گھنٹی بھی لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے