چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججوں کے خط کے معاملے پر فل کورٹ بینچ بنانے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججوں کے خط کے معاملے پر فل کورٹ بینچ بنانے کا عندیہ دے دیا، ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلی سماعت پر فل کورٹ یہ کیس سنے ۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجربینچ سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ مختلف وکلاء اور لاہور ہائی کورٹ بار نے بھی اس معاملے پر آئینی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، 6 ججز نے عدلیہ کے معاملات میں خفیہ اداروں کی مداخلت کے الزامات لگائے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کے آغاز میں کہا کہ وہ زمانے چلے گئے جب چیف جسٹس کی مرضی ہوتی تھی، اب 3 رکنی کمیٹی ہے جو کیسز کا فیصلہ کرتی ہے، نہ کمیٹی کو عدالت کا اختیار استعمال کرنا چاہیے نہ عدالت کو کمیٹی کا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے