پی ٹی اے

پی ٹی اے کی جانب سے 3 ماہ میں 7 ہزار 647 مختلف ویب سائٹس بلاک

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی اے حکام کے مطابق ادارے نے تین ماہ میں 7 ہزار 647 ویب سائٹس بلاک کیں، جن میں اسلام مخالف ایک ہزار 104 ویب سائٹس بلاک کی گئیں، فرقہ وارانہ مواد والی 3 ہزار ویب سائٹس بلاک کی گئیں اور چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق 2 ہزار ویب سائٹس بند کیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے بتایا ہے کہ ادارے نے 3 ماہ میں 7 ہزار 647 مختلف ویب سائٹس بلاک کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ہراسانی سے متعلق بحث شروع ہوتے ہی پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کمیٹی میں معاملہ اٹھایا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز سے متعلق بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ایاز نے کمیٹی کو بتایا کہ سوشل میڈیا ایپس کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر ہماری شکایات پر ہم سے بالکل تعاون نہیں کرتا، فیس بک صرف چائلڈ بورنوگرافی تک معلومات فراہم کرتا ہے۔ خیال رہے کہ کمیٹی میں پی ٹی اے نے جولائی سے ستمبر تک غیر اخلاقی ویڈیوز اسلام اور ریاست مخالف لنکس کے خلاف اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے