شیری رحمان

تباہی سرکار ایک اور بڑے ادارے کو بیچنے کی تیاری کررہی۔ شیری رحمان کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے ایک اور بڑے قومی ادارے کو بیچنے کی تیاری کررہی ہے۔ تباہی سرکار اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے ادارے بیچ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایشیا کے سب سے بڑے ادارے اصفہانی ہینگر کو نیلام کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ یہ ادارہ اس وقت ملک کو کروڑوں کا منافع دے رہا ہے جبکہ اس کی نجکاری سے جہازوں کی مرمت کروڑوں میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تباہی سرکاری قومی ادارے پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوستوں کو بیچ رہی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تباہی سرکار ہر جگہ قومی ادارے بیچنے کے اشتہارات دے رہی ہے جس کا مقصد اپنے من پسند افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اصفہانی ہینگر جیسے منافع بخش قومی ادارے کی نیلامی ہونے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے