شیری رحمان

گزشتہ دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں شامل ہوگا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب حکومت نے جمہوریت اور پارلیمان کی بدترین توہین کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں شامل ہوگا جب طاقت اور مصنوعی اکثریت کا بدترین مظاہرہ دنیا نے دیکھا، ثابت ہوچکا سپیکر پارلیمان کے کسٹوڈین نہیں بلکہ ایک جماعت کے نمائندے ہیں۔

رہنما پی پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اتحادیوں کی جبری حاضری اور مشاورت بغیر قانون سازی اب متنازعہ ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن سال 2010 سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپنے خدشات کا اظہار کر رہا ہے۔ قوم اور الیکشن کمیشن پر ای وی ایم مسلط کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر حکومتی سازشوں کا مقابلہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے