جہانگیرترین

جہانگیرترین کی زیرصدارت اجلاس، 30 سے زائد ارکان اسمبلی شریک

لاہور (پاک صحافت) جہانگیرترین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔ جس میں پی ٹی آئی کے تیس سے زائد ارکان اسمبلی نے شرکت کرکے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر ہم خیال رہنماوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ جس میں تحریک انصاف کے تیس سے زائد اراکین اسمبلی نے شرکت کرکے جہانگیرترین کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر باہمی مشاورت کی گئی۔

جہانگیرترین کی زیر صدارت اجلاس میں بعض اراکین کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے کی پیشکش بھی کی گئی لیکن فی الحال اسے مسترد کیا گیا۔ اجلاس میں شریک اراکین نے مزید ناراض اراکین کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں بھی ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا اور آئندہ ہونے والے مشاورتی اجلاس میں مزید اراکین شریک ہوں گے۔

جہانگیر ترین نے ہم خیال اراکین اسمبلی کا ایک اور اہم اجلاس بلالیا ہے، اجلاس 21 اپریل کو جہانگیر ترین کے گھر لاہور بلایا گیا ہے، جس میں نئے اراکین اسمبلی بھی ہم خیال گروپ میں شامل ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے