اسلام آباد

جڑواں شہروں میں میٹرو سروس معطل، اسلام آباد کے داخلی راستے بند

اسلام آباد (پاک صحافت) کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے اسلام آباد کی طرف مارچ کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں میں میٹرو سروس معطل کرنے کے ساتھ اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا ہے۔ جڑواں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

میٹرو بس آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ کی طرف چل رہی ہے اور راولپنڈی میں معطل ہے۔ مری روڈ، فیض الاسلام اسٹاپ، فیض آباد سے آنے اور جانے کے لیے ڈائیورشن ہے۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے شہری اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے