شہبازشریف

سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پا ک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر  اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے کی تباہی کرکے پاکستان کی معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی، عمران خان حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کئے، مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کئے گئے۔ 6 ارب میں ایل این جی کا جو ایک جہاز مل رہا تھا، وہ قوم کو 20 ارب میں پڑ رہا ہے، اس ظلم کی قیمت قوم کو ہر ماہ 100 ارب روپے کی شکل میں ادا کرنا پڑرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے