زلزلہ

گزشتہ دنوں آنیوالے زلزلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) این ڈی ایم اے نے گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے کے نقصانات سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ یہ 6.8 شدت کا زلزلہ تھا جس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے آفٹر شاکس میں ایک 3.7 شدت کا بڑا زلزلہ بھی آیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اس زلزلے میں خیبرپختونخوا میں 11 لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 79 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں چھت گرنے سے 5 لوگ زخمی ہوئے، چترال میں گھر کی چھت اور دیوار گرنے سے دو شہری زخمی ہوئے۔ گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے راستہ بند ہوگیا۔ اسلام آباد کے علاقے ایچ الیون میں خدادا ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا۔

زلزلے سے مجموعی طور پر 172 گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، ان میں سے 169 خیبرپختونخوا میں جبکہ باقی آزاد جموں و کشمیر میں تھے۔ ان میں سے 22 گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ باقی کو جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے کے باعث حادثات میں 19 جانوروں کی بھی ہلاکت ہوئی۔ ان میں سے 17 جانور خیبرپختونخوا جبکہ 2 آزاد جموں و کشمیر میں ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے