خواجہ آصف

امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان اب اسی سے مدد مانگ رہے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان اب اسی سے مدد مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے قتل کی سازش کا ایک نیا بیانیہ بنارہے ہیں، سائفر کا بہانہ بناکر سات آٹھ ماہ تک امریکا پر الزامات لگاتے رہے، اب امریکا سے مدد مانگ رہے ہیں، وہاں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے چند پیروکار انہیں cult کی طرح مانتے ہیں، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تو اس پر حملہ کیا گیا، عمران خان جتھوں کو لے کر عدالت پہنچتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی سیاست دان نے ایسا غیرقانونی اقدام نہیں کیا۔

انہوں نے زلمے خلیل زاد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ افغان امریکا جانے کے لیے پاکستان آئے، وہ ابھی تک یہیں ہیں، زلمے خلیل زاد افغانوں کو پاکستان سے امریکا لے جانے کی بات کیوں نہیں کرتے؟۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے