بلاول بھٹو

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی، غیرملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں خوش آمدید کہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی زوم کے ذریعے شرکت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریس وومن شیلا جیکسن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کہوں گی کہ پاکستان کو اقتصادی سہولتیں دی جائیں۔ پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ٹیکساس کے گورنر سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر گریگ ایبٹ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے