سعید غنی

گرین لائن بس سمیت تمام منصوبے سابق وفاقی حکومت کے ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے  ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  یہ لوگ دوسروں کے منصو بوں پر تختیاں لگاتے ہیں،  ان کہنا ہے کہ کل وزیرِ اعظم عمران خان نے گرین لائن کا افتتاح کیا، گرین لائن بس سمیت تمام منصوبے سابق وفاقی حکومت کے تھے، پی ٹی آئی حکومت نے آ کر دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا دی ہیں، مجھے ایک منصوبہ بتا دیں جو انہوں نے شروع کر کے مکمل کیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ  اسد عمر کو معقول آدمی سمجھتا تھا، مگر وہ کچھ عرصے سے تبدیل لگ رہے ہیں، اسلام آباد میں انہوں نے دھمکیاں دی ہیں، اسمبلی میں کہا کہ مردم شماری سندھ حکومت نے کروائی، ان کو نہیں پتہ کہ مردم شماری الیکشن کمیشن نے کروائی۔ سعید  غنی نے وفاقی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ جواب دیں کہ چینی کمیشن میں نامزد لوگ جیلوں میں کیوں نہیں گئے، لوگوں کی جیبوں سے آپ اربوں روپے نکال لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مزید کہاکہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں علاج کے لیے ملک بھر سے لوگ آتے ہیں، ہم 57 ارب روپے مختلف اسپتالوں کو گرانٹ دے رہے ہیں، خاندان کے ایک شخص کو گردوں کی بیماری ہو 10 لاکھ روپے میں نجی اسپتال میں علاج نہیں ہو سکتا، آپ کی وجہ سے نجی اسپتالوں کو شاید فائدہ ہو رہا ہو مگر سرکاری ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے