شہباز شریف

موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی  میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے، منی بجٹ کے تباہ کن اثرات پرحکومت اور اتحادیوں کے احساس جگانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی، منی بجٹ روکنے کیلئے متحدہ اپوزیشن سے مل کر حکمت عملی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے، حکومت آئی ایم ایف کا تیار کردہ منی بجٹ نہ دے بلکہ استعفیٰ دے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہاکہ تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف اب تک عوام کو نہیں مل سکا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے لئے اعلان کردہ معاشی ریلیف پیکج کا اثر تو نہیں پہنچا، البتہ بجلی، گیس اور اشیاء کی قیمت مزید بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے