خواجہ آصف

عمران خان کو گرفتار کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن پولیس تحمل سے کام لے رہی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ زمان پارک میں جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کریں۔ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ اگر عمران خان عزت آبرو والے شخص ہوتے تو گھر میں چھپ کر خواتین اور کارکنوں کو ڈھال بنانے کے بجائے جرات کر کے باہر نکلتے اور گرفتاری دیتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتاری دینے آگیا تھا۔ لیکن گرفتاری کے ڈر سے کبھی چھپا یا بھاگا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے