طلال چوہدری

مرشد اور چیلوں کا انتظام قانون کے مطابق ہوگا۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کی صفائی کرنے والے مرشد اور چیلوں کا انتظام قانون کے مطابق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل تو ہر طرف مرشد اور مرید کی کہانیاں ہیں۔ وزیراعظم ڈیلی میل والے معاملے میں سرخرو ہوئے، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی بھی شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خلاف الزامات پر فنانشل ٹائمز پر کیس کیوں نہیں کیا؟ آپ نے تو عدالت جانے کا کہا تھا، کیوں نہیں عدالت لے جاتے؟۔ آپ عدالت لے کر نہیں جائیں گے، آپ کا دامن شہباز شریف کی طرح صاف نہیں، آپ کا دامن داغدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے پیسوں میں شہباز شریف نے چار میٹرو بنائیں آپ نے ایک نہیں بنائی، عمران خان کو توشہ خانہ سمیت دیگر بدعنوانیوں کا جواب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے