عطا تارڑ

کسی رکن کو پیسوں کی پیشکش ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حسب سابق جھوٹ اور الزام تراشی پر اتر آئے ہیں، میری طرف سے کسی رکن کو پیسوں کی پیشکش ثابت ہوجائے تو ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حسب معمول رونا شروع کردیا ہے، فواد چوہدری قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف لیں کہ میں نے کسی رکن کو چالیس کروڑ روپے کی پیش کش کی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری الزام لگا رہے ہیں کہ میں نے ان کے ایم پی اے چوہدری مسعود کو 40 کروڑ کی پیش کش کی جبکہ وہ تو تین اپریل 2022 کو پارٹی پالیسیوں سے تنگ آکر اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ میں قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں کہ چوہدری مسعود کو کوئی پیسہ آفر نہیں کیا گیا، فواد چوہدری قرآن پر حلف لے کر ثابت کردیں تو ہمیشہ کیلیے سیاست چھوڑ دوں گا اگر ایسا نہیں ہے تو وہ بیان بازی سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے